مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ فوج اور ہمارے کے درمیان لڑائی کی سازش کرنے والے وہ ہی ہیں جنہوں نے رجیم چینج کی سازش کی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو بڑی تکلیف تھی کہ عمران خان اور فوج ایک ہی پیج پر ہیں اور نئی دہلی نے ہمیں بدنام کرنے کے لیے ڈس انفولیب قائم کی لیکن ہمارے سوشل میدیا کے جوانوں نے ڈس انفولیب کو بے نقاب کیا۔
عمران خان نے کہا کہ رجیم چینج کی سازش اب بھی جاری ہے، ہماری حکومت گرانے کے بعد بھارت میں خوشیاں منائی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میر جعفر اور میر صادق نے مل کر بیرونی سازش سے میری حکومت گرائی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری حکومت گرانے کے بعد بھارت میں خوشیاں منائی گئی، ایسی خوشیاں منائی گئیں جیسے کوئی بھارت سے پاکستان کا وزیر اعظم بن گیا۔
پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اب سازش کی جارہی ہے کہ ملک کی سب سے بڑی پارٹی کو فوج سے لڑوایا جائے۔
News ID 1911948
آپ کا تبصرہ